• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے امداد

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آسٹریلیا کی جانب سے بصارت سے محروم کرکٹ کی تربیت کیلئے خاتون کھلاڑیوں کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمیشن ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 3سے 8 مارچ تک پاکستان بھر سے نابینا خواتین اور لڑکیوں کے لیے کرکٹ کوچنگ کلینک اور ٹورنامنٹ کی مالی امداد کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آسٹریلیا کی قائم مقام ہائی کمشنر نکول گیہوٹ نے کہا کہ آسٹریلیا کی مسلسل حمایت کا مقصد زیادہ سے زیادہ معذور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں اور کھیل کے ذریعے اپنے ترقی کے مواقوں کو وسیع کریں۔ اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید