• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ رنگا رنگ ادبی، ثقافتی اور ٹیلنٹ میلہ اختتام پذیر

پشاور (جنگ نیوز) رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے الائیڈ ہیلتھ کالجز کے زیر اہتمام رنگا رنگ ادبی، ثقافتی اور ٹیلنٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایک ہفتے سے زائد جاری تقریبات میں 1700سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ار سی این سیلے سراک رحمٰن نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلے کامقصد ثقافتی تفہیم کو فروغ دینا اور طلباء کی صلاحیتوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ تقریبات میں ثقافتی بیداری کو فروغ دینے اور طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جس میں مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں۔میلے میں اردو اور پشتو کے نامور شاعروں بشمول ناصر علی سید، بخت زادہ دانش، منیر بونیری، افسر افغان اور دیگر شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کیا۔ میلے میں پوسٹر مقابلہ، پینٹ اٹ رائٹ ، ورکشاپ اور نمائش نے طلباء کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنی تخلیق پیش کرنے کا موقع دیا۔
پشاور سے مزید