• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاندانہ گلزار نے مریم نواز کیخلاف نامناسب بات کی، عظمیٰ بخاری

لاہور (صباح نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کے خلاف نامناسب بات کی، شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی،شاندانہ کو عورت کارڈ استعمال کرنے نہیں دینگے۔میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کو سیاسی گدھ کہتی ہوں، ان کو لاشیں اکٹھی کرنے اور بیچنے کا شوق ہے ، ظل الٰہی زمان پارک میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بڑے بڑے لوگوں کو ملتے تھے، شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں نہ سنی اتحاد کی، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، شاندانہ گلزار کو گفتگو کرنے کا بہت شوق ہے، انہیں ریلیف دینے کیلئے آؤٹ آف دی وے جانا پڑا، شاندانہ گلزار نے وزیراعلیٰ مریم نواز پر بے معنی اور لغو الزام لگایا ہے،شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے، ان کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینے ہوں گے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار کو عورت کارڈ استعمال کرنے نہیں دیں گے، ان کے پاس جو آڈیو ہے وہ دیں اس کا فرانزک کرایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید