اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پارلیمنٹ میں ہونیوالے صدارتی انتخاب کے موقع پر عمران خان کے حق میں ہونیوالی نعرہ بازی بالآخر مدھم پڑ گئی ،ووٹ پول کرنے کے دوران عمران خان کے حامی ووٹ پول کرنے کے دوران انکے حق میں نعرہ لگاتے تھے لیکن اسکا جواب اکا دکا پارلیمنٹرین دیتا تھا اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان نے انکا پرتپاک خیر مقدم کیا۔