اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 873 ٹن ضروری اشیائے خوردو نوش سے لدے ٹرک ہنگامی امداد کے طور پر گوادر بلوچستان روانہ کر دیئے ہیں ۔9000فوڈ پیکیج گوادر میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے جائیں گئے، اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردو نوش شامل ہیں، غذائی پیکیج سے63ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے ۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹر 9000فوڈ پیکجز کے علاوہ 9,000شیلٹر کٹس (315ٹن) بھی فراہم کر رہا ہے، جن میں شیلٹر، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن سمیت ضروری امدادی اشیاء شامل ہیں جن سے مزید 63ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائینگے، یہ اقدام انسانی ہمدردی کی کوششوں کیلئے مملکت سعودی عرب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور مصیبت کے وقت پاکستان میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے جاری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔