• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونامفاہمت کی فتح ،زبیراحمدظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک کے بہترین صدر ثابت ہوں گے۔ ان کا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا سیاسی انتہا پسندی کی شکست، صلح و اتحاد اور مفاہمت کی فتح ہے۔ وہ جماعت کے عہدیداروں اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بہت خداداد صلاحیتوں کے مالک اور محبِ وطن شخصیت ہیں۔ تمام محبِ وطن جماعتوں اور اداروں کو چاہیے کہ ملک و ملت کے وسیع تر مفادات کے لئے اپنے ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے اچھے اقدامات کی کھل کر حمایت اور غلط اقدامات پر مثبت اور تعمیری تنقید کا راستہ اختیار کریں ۔
لاہور سے مزید