• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر جیل حکام کو ویڈیو لنک ٹھیک کرکے حاضری لگوانے کا حکم

اسلام آباد (اے پی پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کی6اور بشری بی بی کی ایک ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں حاضری سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔ عدالت نے جیل حکام کو ویڈیو لنک سسٹم ٹھیک کرواکر بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی عملہ حاضری کیلئے گیا ہوا ہے ، ابھی تک رابطہ نہیں ہو پارہا، اس دوران پراسیکیوٹر نے عدالتی عملے کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی ایشوز کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا ، بعدازاں عدالتی عملے نے حاضری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
اہم خبریں سے مزید