• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس ہاشم کاکڑ کی قائمقام چیف جسٹس تعیناتی خوش آئند ہے ،غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے بیان میں جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی کو انتہائی خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ہاشم خان کاکڑ بلوچستان کے حقیقی فرزند ہیں جو یہاں کے تمام تر مسائل سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں اور یہاں پر بسنے والی تمام اقوام کے حقوق کے دفاع کے لئے اصولی فیصلے کئے ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اس پسماندہ خطے کے عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاریخ ساز فیصلے کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید