اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سابق سفارتکار طارق فاطمی جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔
ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ اپنے سابقہ تجربے کے پیش نظر خارجہ امور سے متعلق ہی معاملات دیکھیں گے تاہم انہیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی ذمہ داری تفویض نہیں کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق فی الحال ان کا آفس وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگا۔