اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جار ی کر دیے گئے ۔ وزیر اعظم آ فس کےجوائنٹ سیکرٹری محمد شہزاد کو تبدیل کر دیاگیا ،انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر محمد شہزاد کی خدمات وزارتِ اطلاعات ونشریات کو واپس کردی گئیں، ان کی تقرری نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے کی تھی ،اب ان کی جگہ محمد نبیل افضال کوجوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ۔محمد نبیل افضال بطور ڈائریکٹر ایچ آر نیب اسلام آباد تعینات تھے۔وہ ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ19کے افسر ہیں ، در یں اثنا ء سی ڈی اے کے تین اعلیٰ افسر تبدیل کئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایچ آر سیدصفدر علی شاہ کو ڈی جی ویجی لینس یونٹ تعینات کیا گیا ان کے پاس سیکر ٹری سی ڈی اے بورڈ اور ڈائریکٹر سیکورٹی کا چارج بھی رہے گا۔ ڈی جی انوائر منٹ قیصر خان خٹک کو ڈی جی ایچ آر تعینات کیا گیا ۔ڈی جی ویجی لینس یونٹ محمد شہباز حسین کو تبدیل کرکے ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔