اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آٓئی اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں3اہم نکات پر بات ہوئی، کور کمیٹی کو عمران خان کی لیگل ٹیم نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی ہے جس پر کور کمیٹی نے عمران خان کے کیسز کو فی الفورختم کرنے کا مطالبہ کیا۔