• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ‘ نور الحق قادری کا نام ECL سے نکالنے کا حکم

پشاور(اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد کے روبرو سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ نور الحق قادری سعودی عرب جارہے ہیں سعودی حکومت نے انہیں دعوت دی ہے ۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید