کراچی(نیوز ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ٹک ٹاک کو زبردستی ہٹانے یا پابندی لگانے کےامریکی بل پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے مسابقتی فائدہ کو کم کرنے کے لیے قومی سلامتی کا حوالہ دینا کوئی انصاف پسندی نہیں ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے کہاکہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے اس بل کو پاس کرکے امریکہ کو منصفانہ مسابقت کے اصولوں اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کے مخالف سمت میں کھڑا کردیاہے۔