اسلام آباد (خبرنگار) احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے پانامہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر ر نیب کو ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیدیا ، جمعہ کو ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے موقع پرحسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ اوردونوں کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔