کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پشین کے رہنما سعداللہ ترین، علی اللہ خان کاکڑ، نیک محمد آغا، ضمیر الحق، حاجی عبدالقادر، محمد طاہر اخوندزادہ، مولوی محمد سلیم، محمد عثمان آغا، داؤد شاہ، صدام حسین ایڈووکیٹ، کلیم اللہ بٹے زئی، مولوی شراف الدین، محمد ولی اچکزئی، فیض اللہ برشوری ، عبدالعلی برشوری و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ضلع پشین میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں تو دوسری جانب ذخیرہ اندوز و گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فوری ریلیف کیلئے اقدامات کرے ۔