• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی نے وکلاء کے کام میں بے جامداخلت کی ،لاہور ہائیکور ٹ بار

لاہور ( کورٹ رپورٹر )صدرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ ،سیکرٹری بیر سٹر قادر بخش چاہل و دیگران نے کہا کہ وکلاءآئین و قانون کے محافظ ہیں وکلاءنے آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر آئینی و غیر قانونی اقدام پر احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا آئینی حق ہے ، آئی جی پنجاب کے بیان کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ، آئی جی پنجاب پولیس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے وکلاءکے معاملات میں بے جا مداخلت کا ارتکاب کر رہے ہیں حالانکہ نا کا بنیادی کام عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا اور جرائم پر قابو پانا ہے جس سے وہ غفلت برت رہے ہیں، آئی جی پنجاب پولیس وکلاءکو ڈرانے دھمکانے سے باز رہیں اور جس مقصد کے لیے اسے عوام کے ٹیکسوں ے تنخواہ ادا کی جاتی ہے اس کام پر توجہ دیں۔
لاہور سے مزید