• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ یونیورسٹی، وائس چانسلر کیلئے تین امیدواروں کا انتخاب

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ میں وائس چانسلر کی تلاش کیلئے قائم کمیٹی نے شہید بنظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے۔ ڈاکٹر مدد علی شاہ پہلے، ڈاکٹر یوسف خشک دوسرے اور ڈاکٹر طارق رحیم سومرو تیسرے نمبر پر رہے۔ تلاش کمیٹی کے ایک بیوروکریٹ رکن نے جنگ کو بتایا کہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرنے کے بعد تینوں نام کلیئرنس کے محکمہ داخلہ بھیج دیئے گئے تاکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں تینوں ناموں کی کلیئرنس ہوسکے اس کے بعد نام وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس جائیں گے جہاں وہ تینوں امیدواروں کا خود انٹرویو کرکے حتمی امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے 26 امیدواروں کو شارٹ لسٹ گیا تھا اور 22 امیدوار انٹرویو کے لیے آئے جب کہ یہ انٹرویوز دو دن جاری رہے۔ جن امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے ان میں ڈاکٹر ابراہیم کیریو، ڈاکٹر اے فتح چانڈیو، ڈاکٹرعثمان کریو، ڈاکٹر اے ستار جمالی، ڈاکٹر مدد علی شاہ، ڈاکٹر طارق رحیم سومرو، ڈاکٹر رفیق چانڈیو، ڈاکٹر زاہد چنڑ ، ڈاکٹر ارشد سلیم، ڈاکٹر غوث بخش ناریجو، ڈاکٹر انتظار لاشاری، ڈاکٹر امام دین کھوسو، ڈاکٹر احمد سلطان جتوئی، ڈاکٹر جان ایم ڈی مری، ڈاکٹر قمر مہر ، ڈاکٹر اعزاز سومرو، ڈاکٹر منظور ابڑو، ڈاکٹر منیر شاہ، ڈاکٹر نور شیخ ، ڈاکٹر عامر شر اور ڈاکٹر یوسف خشک شامل ہیں ۔تلاش کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے کی جبکہ سیکرٹری بورڈز و جامعات نور احمد سموں، سیکریٹری ایچ ای سی معین صدیقی ، سیکرٹری کالجز صدف انیس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹ سہیل اکبر شاہ اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید