• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو مزاحمت کے بجائے مفاہمت کی سیاست کرنا ہوگی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کو مزاحمت کے بجائے مفاہمت کی سیاست کرنا ہوگی،مزاحمت اور احتجاج کی پالیسی نے ہی نو مئی کو ان کے سیاسی مستقبل کو خراب کردیا،اس واقعے کے بعد عوام میں ان کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے وہ ان کے سامنے ہے، ملک اس وقت جن حالات سے دوچار ہے اس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ محاذ آرائی کی سیاست کا خاتمہ کریں،قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں،اگلے پانچ سال تک منتخب ایوانوں میں اپنی سیاسی ٹریننگ کر کے عوام کا اعتماد حاصل کریں،اس وقت ملک معاشی طور پر بحران کا شکار ہے تو دوسری جانب اسے امن و امان کی خراب صورت حال کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوا نوں کی شہادت پر پوری قوم افسر دہ ہے، اس قسم کی کارروائی کے پیچھے بھارت اور افغانستان شامل ہیں ،ان حالات میں ملک کسی بھی احتجاجی اور مزاحمتی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو یہ بات اچھی طرح یاد رکھنا ہوگی کہ قوم نے ان جیسے سیاست دانوں کو مسترد کردیا ہے،وہ ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید