• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی محمد لہڑی نے بلارنگ و نسل عوام کی خدمت کی‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے بیان میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی ولی محمد لہڑی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی سیاسی سماجی قبائلی خدمات وقربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے پوری زندگی سریاب اور کوئٹہ کے عوام کی بے لوث خدمت اور جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ ہمیشہ کوئٹہ اور سریاب کے شہریوں کی بلا رنگ ونسل مذہب زبان خدمت کی۔ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،بی این پی کے مرکزی رہنما کی حیثیت سے پارٹی کو فعال مضبوط اور کارکنوں کو متحرک بنانے میں ایک تجربہ کار سیاسی رہنما کی حیثیت رکھتے تھے۔ بی این پی حاجی ولی محمد لہڑی مرحوم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اورانکے ارمانوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ہوے جدوجہد کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید