• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں سستے بازاروں سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی اسلام آباد میں لگائے گئے سستے بازاروں سے عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سٹورز سے چینی‘ چاول‘ آٹا اور دیگر اشیاء خوردو نوش غائب ہو گئیں۔ ہفتہ وار سستے بازار بھی نام کے ہی سستے رہ گئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی‘ گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم کرے کیونکہ ٹرانسپورٹیشن سستی ہو گی تو سبزی فروٹ بھی سستا ہو سکتے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹوں میں اول کے نام پر دوم اور سوم درجے کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آلو 52روپے‘ پیاز 180روپے جبکہ سستے بازار میں آلو 45روپے اور پیاز 160روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ٹماٹر 110اور 95روپے‘ لہسن دیسی 280اور 265‘ چائنہ لیموں 120اور 95‘ مٹر 100اور 85‘ گوبھی 140اور 120‘ کریلا 270اور 250‘ سیب کالا کولو 310اور 285‘ سیب گولڈن 200اور 185روپے میں فروخت کیا جا رہاہے۔
اسلام آباد سے مزید