• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ اختیارات پوری جوابدہی، کرکٹ بورڈ کا مضبوط سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی میں حتمی ٹیم کے انتخاب کے بعد منظوری چیئرمین بورڈ دیتے ہیں لیکن محسن نقوی سلیکشن کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے اور سلیکٹرز کو فری ہینڈ دیا جائے گا ۔ سابق کرکٹرز پر مشتمل مضبوط سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتانی سے متعلق بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی با اختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہو گا۔ چیف سلیکٹر کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھا ہے، پی سی بی اب بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پُرامید ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پہلی ترجیح غیر ملکی کوچز ہیں۔ شین واٹسن اور ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کے بعد اب پی سی بی کے پاس آپشن محدود ہیں۔

اسپورٹس سے مزید