• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پاکستان مردہ باد لکھنے والا ممبر پارلیمنٹ بے نقاب کرنیکا معاملہ، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے1997کے بیلٹ پیپرز پر پاکستان مردہ باد پختونواہ زندہ باد کا نعرہ لکھنے والے ممبر پارلیمنٹ کو بے نقاب کرنےکی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخوست گزار نے موقف اپنایاکہ درخواست دینے کے باوجود الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،26 سال سے پاکستان کا کیس لڑ رہا ہوں ابھی تک انصاف نہیں ملا،عوامی احتجاج پر اس وقت کے وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات کیلئے تحریری ہدایات نہ دیں، میں نے عدالت کے ذریعے اس وقت کے 766 ممبران اسمبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی، ابھی تک الیکشن کمیشن اور نہ ہی پولیس نے تحقیقات کی ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کو نواز شریف سے تحقیقات بارے معلومات لینے کا حکم دے ۔ 

ملک بھر سے سے مزید