• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال، جنرل فیض کے بھائی نجف حمید کرپشن کیس میں دوبارہ گرفتار، جیل منتقل

لاہور،چکوال (نمائندہ جنگ) محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)فیض حمید کے بڑے بھائی سردار نجف حمید کو ضمانت منسوخ ہونے پر کرپشن کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیا.

 عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے انہیں اڈیالہ جیل بجھوانے اور یکم اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سابق نائب تحصیل دار محکمہ مال چکوال سردار نجف حمید اور سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر وغیرہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر 16/23 میں نامزد تھے اور انہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی،جس پر سماعت گزشتہ روز سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی علی نواز بھکر کی عدالت میں ہوئی.

عدالت کی جانب سے سردار نجف حمید کی ضمانت منسوخ کئے جانے پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال ناصر عزیز خان کی قیادت میں محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے.

لاہور سے نیوز رپورٹر کے مطابق نجف حمید تاخیر سےعدالت پہنچے جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو سینئر سول جج کرمنل وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کی استدعا کی۔

 عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے انہیں اڈیالہ جیل بجھوانے اور یکم اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید