• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی دانش اسکول کے قیام کا حکم دیدیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آ با کے بعد آ زاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک دانش سکول قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ حکم وفاقی وزارت تعلیم کو دیا ہے۔سپیشل سیکر ٹری محی الدین وانی کے مطابق یہ تینوں بورڈنگ سکول ہوں گے جن میں ایک ایک ہزار بچہ تعلیم حاصل کرے گا۔ ان سکولوں میں معاشرے کے نادار افراد کے ذہین بچوں کو تعلیم دی جا ئے گی۔ان دانش سکولوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر اور آلات فراہم کئے جا ئیں گے۔داخلے میرٹ پر کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید