• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات ،7افراد زخمی ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں7افراد زخمی ہوگئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ فاروق اعظم روڈ پرولید اصغر کوچاقو سے وار کرکے زخمی کردیاگیا،اصغر محمود نے پولیس کوبتایاکہ جم میں اس کے بیٹے کا فرحان سے جھگڑا ہواجب اس کابیٹا ولید جم سے باہر آیا تووہاں فرحان کے والد نے میرے بیٹے کوپکڑلیااور فرحان نے چاقو سے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا،تھانہ نیوٹاؤن کو اسد خان نے بتایا کہریحان کے ساتھ ہمارے مالک کا لین دین تھاکام کے سلسلہ میں سسکتھ روڈ پہنچا تو ریحان ہمراہ پانچ چھ نامعلوم کھڑا تھا جس سے تلخ کلامی ہوئی تو اس کے ہمراہی ایک نامعلوم ملزم نے فائرنگ شروع کر دی اور باقی افراد نے مجھے اٹھانے کی کوشیش کی میری مزاحمت پر انہوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا اس دوران ریحان مقصود نے خنجر نکال کر مجھ پر وار کیا جو مجھے شولڈر پر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا ، انہوں نے 3لاکھ32ہزار روپے اور میرا آئی فون بھی نکال لیا،تھانہ نیوٹاؤن کو بینش نے بتایا کہ اپنے گھر موجود تھی میرا شوہر جو آئے روز مجھے مارتا رہتا ہے مجھ پر تشدد کرتا ہے گزشتہ روزمیری ہمشیرہ ناہید، شاہین اور بھانجازین ہمارے گھر آئے اسی اثنا میں میرے خاوند نے مجھے مارنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی میری ہمشیرہ اور زین کو پسٹل کے بٹ مارے اس کے ساتھ اس کی بہن نادیہ نے بھی ہمیں مارا جس سے ہم زخمی ہو گئے، تھانہ روات کو عاطف تاج نے بتایاکہ رات 10 بجے کے قریب اراضی سوہال پہنچے اور موٹرسائیکل اپنے ایک رشتہ دار جاوید کے گھر کے سامنے کھڑا کیا جن کے گیٹ پر تالا لگا ہوا تھا اور بعد ازاں جاوید کے اہلخانہ اپنے گھر چلے گئے اور میری پھوپھو کو کال کر کے بتایا کہ عاطف وغیرہ کے موٹرسائیکل کے پاس کچھ لوگ کھڑے ہیں جس پر میں اور میرا دوست افضال موٹرسائیکل کے پاس گئے تو کچھ لوگ ہاتھ میں ڈنڈے لیے کھڑے تھے جن کو ہم نے بتایا کہ یہ ہمارا موٹرسائیکل ہے تو وہ ہم سے پوچھنے لگے کہ یہاں کیوں آئے اور ملکر ہمیں زدوکوب کرنے لگے علی رضا ، سید جمیل محمود اور اویس کیانی نے جن کے نام ہمیں بعد میں معلوم ہوئے ہمیں لوہے کے ڈنڈوں سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس پر ہم چیخنے چلانے لگے ان میں سے دو نامعلوم اشخاص نے پسٹل 30 بور نکال لیے جو ہم پر تان کر کھڑے ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید