• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفوی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،منہاج الدین قادری

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ منہاج الدین قادری نے کہا ہے کہ  اقامت دین کی منزل حاصل کئے بغیر تفہیم و تبلیغ دین کے نتائج حاصل نہیں ہوسکتے،بدقسمتی سے قوم نے غلبہ دین کی امید ان لوگوں سے لگا رکھی ہے جن کا اپنا دامن داغدار ہے،کرپٹ اورظالم نظام میں رہتے ہوئے صالح معاشرے کی امید محض فریب ہے،تحریک منہاج القرآن مصطفوی معاشرے کے قیام کی عملی جدوجہد کررہی ہے،درس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں ضلعی صدر احمدقریشی،ڈاکٹر تنویراعظم سندھو،راؤ عارف رضوی،پروفیسر فرحان قمر سعیدی سمیت سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید