پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم ذیشان کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا اور تینوں کو سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا جبکہ پیپلز پارٹی کے فدا محمد خان ، روبینہ خالد ، قیضر خان اور جمعیت علماءاسلام ف کے دلاور خان ، شازیہ اور پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرکے انکے کاغذات درست قرار دیئے۔