لاہور(اے پی پی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن کی 28 دن کی ایکس پاکستان لیو منظور کر لی۔ پرنسپل ایچی سن کالج کی غیر موجودگی میں آمنہ کامران اور خالد نون برسار ان کی جگہ انتظامی فرائض سر انجام دیں گے۔نیوزایجنسیوں کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ کے والدین نے گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پرنسپل سے یکجہتی کے اظہار کی تحریر پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر ان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔