• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ شاہ محمود خان DG آڈٹ گلگت بلتستان تعینات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفیکشن جاری ، چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شاہ محمود خان کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ گلگت بلتستان، ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ ورکس فیڈرل دفتر بشریٰ سُنبل کو کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی اور تحریم رفاقت کو ڈائریکٹر فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا جبکہ کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی مخدوم بلاول سینیئر مینجمنٹ کورس کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکشن افسر محمد کامران کا ہاؤسنگ و ورکس سے پارلیمانی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا جبکہ سیکشن افسر پارلیمانی امور ڈویژن عبدالاحد سمیع کی خدمات پی اے آر سی کو واپس کی گئی ہیں ،سیکشن افسر نیشنل سیکیورٹی ڈویژن مِس فریحہ کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں سیکشن افسر اقصٰی جمال کا خزانہ ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن کیا گیا تبادلہ اور پنجاب حکومت میں تعینات او ایم جی گریڈ17کے اسد علی کو وفاق رپورٹ کرنے کا حکم منسوخ کر دیا گیا ، مزکورہ دونوں افسران سابق مقامات پر ہی خدمات جاری رکھیں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید