• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات میں ججز خط کے معاملے پرغور ہوگا

اسلام آباد (رپورٹ:،رانا مسعود حسین)موقر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آج سپریم کورٹ میں جاکر چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے،ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے6ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے معاملہ پر غور کیا جائے گا،اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف ،اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ،ذرائع کا کہناہے کہ یہ ملاقات آج دوپہر 2بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگی ،جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے سینئر جج بھی ہوں گے ، ملاقات کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی جانب سے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید