کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارت نے 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے خواہش کا اظہار کردیا، بھارتی وزیر کھیل وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 2030 یوتھ اولمپکس اور 2036 کے سمر اولمپکس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں آئی او سی سیشن کے دوران 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے بھارتی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کرکٹ کو 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کیا جائے گا۔