لاہور (اے پی پی)منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ترجمان واپڈا نے جاری بیان میں بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے،جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصا سحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کی گزشتہ سال بحالی کی گئی،ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے10 جنوری کو بند کیا گیا تھا۔