اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنماءاسدقیصر نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکو وفاقی حکومت کے ساتھ روابط ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز نے آپ کا کوئی مطالبہ نہیں مانا‘ ایک افسر بھی آپ کے کہنے پر نہیں لگایا نہ صوبے کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت ہوئیہے‘ یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے‘آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جلد تحریک شروع کریں گے۔