• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفارمیشن کمیشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ کو احکامات نظر انداز کرنے پر شوکاز نوٹس

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لیہ کو لاہور ہائیکورٹ کے احکامات نظر انداز کرنے اور کمیشن کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔اوورسیز پاکستانی کوریکارڈ فراہم نہیں کیا،2اپریل کوانفارمیشن کمیشن میں طلب، عدم حاضری پر جرمانہ ہوگا ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق خالد قیوم بنام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لیہ کیس میں احکامات جاری کرتے ہوئے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 25اکتوبر2022کو اے ڈی سی آر ریونیو ضلع لیہ کے رہائشی فاروق علیم جو اوورسیز پاکستانی اور کینیڈا میں مقیم ہیں کی جائیداد کے انتقالات 30دن میں درست کرنے کے احکامات جاری کئے کئے۔ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور اس حوالے سےجائیداد کے انتقالات کا اے ڈی سی آر لیہ سے بار ہا دفعہ ریکارڈ مانگنے کے باوجود نہ ملنے پر اوورسیز پاکستانی فاروق علیم نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اے ڈی سی آر کو درخواست دی کہ اسے مذکورہ جائیداد کا ریکارڈ فراہم کیا جائے لیکن اسے معلومات فراہم نہ کی گئیں ۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر ہونے کے بعد اے ڈی سی آر کو نوٹس جاری کرنے پر تحصیلدا ر لیہ کسور دریشک کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور کیس میں ایک سال سے زیادہ التواء کی نہ صرف معذرت کی بلکہ30 دن کے اندر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے معاملہ نمٹانے کی یقین دہانی کروائی۔

اہم خبریں سے مزید