پشاور(آئی این پی) پشاور میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ بیرسٹرگوہر شیرافضل مروت کو تقریر کے لئے مائک دینے کےلئے منتیں کرتے رہے ۔عمرایوب بھی شیرافضل مروت سے مائیک لینے میں ناکام رہے۔پشاور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی پشاور پریس کلب سے پشاور ہائی کورٹ پہنچی جہاں پر ریلی کے دوران شدید بد نظمی پیدا ہوگئی ۔ بیرسٹرگوہر شیرافضل مروت سے مائیک لینے کیلئے منتیں کرتے رہے۔ بیرسٹرگوہر کی تقریر کے دوران فیصل جاوید اور شیرافضل مروت نے دوبارہ تقریر شروع کردی ۔ تقریر کا موقع نہ دینے پر بیرسٹر گوہر تقریر پوری کیے بغیرواپس روانہ ہوگئے۔ بدنظمی کے باعث عمرایوب ایک منٹ تک تقریر بھی نہ کرسکے۔