سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں مارچ کے مہینے میں بھی کالام اور مضافاتی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی ہے جس سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے اور سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے۔وادی کالام کے مضافاتی علاقوں پلوگاہ، اتروڑ، مٹلتان، مہو ڈنڈ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں مسلسل دوروز تک برفباری ہوئی جس سے ہر سو سفیدی چھاگئی ہے اور جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ سردی کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے،شہری علاقوں میں بھی شدید بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔