سانگھڑ ( نامہ نگار ) سیکرٹری برائے ماحولیات سندھ، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی میڈم نبیلہ عمر، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ، نعیم احمد مغل، ریجنل انچارج سیپا شہید بینظیر آباد ڈاکٹر گل امیر سنبل اور سیپا ضلع سانگھڑ کے انچارج ذوالفقار علی بھٹی کی ہدایات پر سیپا سانگھڑ نے شہر کے مختلف علاقوں سے پینے کے پانی کے سیمپل لے لئے گئے جس میں فلٹر پلانٹس کا پانی، واٹر سپلائی اور گرائونڈ واٹر شامل ہے، سیمپلز کو چکاس کے لئے لیبارٹری کو بھجوایا گیا۔ سیپا سانگھڑ ٹیم نے کہا کہ سیپا ہیڈ آفس کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ پینے کے پانی کے معیار کو چیک کیا جائے اس حوالے سے سیپا سانگھڑ ٹیم کی طرف سے مختلف علاقوں سے پینے کے پانی کے نمونے لیے جا رہے ہیںسیپا سانگھڑ کے انچارج نے مزید کہا کہ لیبارٹری رپورٹ کے بعد شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا اور غیر معیاری فلٹر پلانٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔