ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں،ایثار اور بخشش کا مہینہ ہے اس مقدس مہینے میں ہمیں غریب و نادار مستحقین کی مدد کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل محمد پور گھوٹہ میں سید ضیغم گیلانی اور سید مدنی گیلانی کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں این اے 148 پی پی حلقہ 214 کے معززین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہید مخدوم سید ابوالحسن گیلانی اور سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی،این اے 148 کے امیدوار سید علی قاسم گیلانی نے بھی شرکت کی ، سید یوسف رضا گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن میں ساتھ دینے پر اہلیانِ علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حلقہ کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے وہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی،تعلیم و صحت جیسے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، افطار ڈنر میں سید سجاد شاہ، ارشد میٹ،سرفراز کھوڑ،اصغر شاہ نقوی، ملک رفیق سندیلہ، ملک اسلم ڈوگر اورببل خان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔