• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت چلنے نہیں دیں گے‘ اسد قیصر

صوابی(آئی این پی)سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے ۔صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہناتھاکہ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید