اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعو د حسین ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ 6 ججز کے خط کے معاملے کی آج سماعت کریگا۔
لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر شامل ہیں۔
سماعت آج دن ساڑھے 11بجے ہو گی، عدالت کی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب اسی معاملہ میں اعتزاز احسن ایڈوکیٹ نے آئینی درخواستیں دائر کردی ہیں آئین کے آرٹیکل 184(3) تحت دائر درخواستوں میں وزارت قانون اور وزارت دفاع کے ذریعے وفاقی حکومت کو فریق بنا یا گیا۔