اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان جنہوں نے موجودہ حکومت کی تشکیل کے مرحلے میں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا تھا منگل کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں انہوں نے یہ بائیکاٹ ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس فیصلے سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان سے خصوصی طور پر ملاقات کی تھی جس دوران انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بائیکاٹ ختم کرنے پر آمادہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے فیصلے کے بعد جے یو آئی کے منتظر ارکان ایوان میں پہنچنا شروع ہوگئے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی حکومتی اتحاد کے امیدواروں کے حق میں استعمال کیا۔