• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے KIET کے دو کیمپسز میں داخلے بند کردیئے

کراچی (سید محمد عسکری) ہائی ایجوکیشن کمیشن نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET) کے دو کیمپسز میں داخلے بند کردئیے ہیں جن دو کیمپسز کے داخلے بند کیئے گئے ان میں نارتھ ناظم آباد اور پی ای سی ایچ ایس (شاہرہ فیصل) شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک خط کے زریعے KIET کو آگاہ کیا ہے کہدستیاب فزیکل انفراسٹرکچر، تعلیمی سہولیات، انتظامی عملے اور فیکلٹی سے گفتگو ، کیمپس کے معائنہ اور ڈیٹا کی جانچ کے بعد کمیٹی نے دونوں کیمپسز کے این او سی میں توسیع کی سفارش نہیں کی ہے اور کہا ہے دونوں مقامات فی طالب علم کے احاطہ شدہ رقبے کے لحاظ سے مکمل طور پر قابض ہیں، درحقیقت مطلوبہ تعداد سے زیادہ طلبہ کو جگہ دی گئی ہے۔ دونوں شعبہ جات (کمپیوٹر سائنسز اینڈ مینجمنٹ) میں استاد اور طالب علم کا تناسب کم ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سائنسز کی فیکلٹی میں خامیوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت سٹی کیمپس کرایہ کی بنیاد پر دو مختلف مقامات/ عمارتوں میں رہائش پذیر ہے۔ تعلیمی کارروائیوں کے تسلسل کے لیے، KIET حاصل کی گئی زمین پر دسمبر 2025تک مقصد کے لیے بنائے گئے کیمپس کی تعمیر کو یقینی بنائے۔ خط میں فیکلٹی کی کمی کا بھی زکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس (شاہراہ فیصل) میں 688 طلباء اور نارتھ ناظم آباد کیمپس میں 739 طلباء داخل ہیں، جبکہ پی ای سی ایچ ایس (شاہراہ فیصل) میں 352 طلباء اور نارتھ ناظم آباد میں 428 طلباء کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں کیمپس میں اپنے متعلقہ ڈگری پروگراموں کیلئے نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکری ڈیٹیشن کونسل (NBEAC) اور نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل(NCEAC)سے ایکریڈیشن حاصل کریں جب کہ ایم ایس/ ایم فل/ پی ایچ ڈی پروگرام ایچ ای سی کے متعلقہ ڈویژن سے خصوصی طور پر کیمپس میں پیشگی این او سی حاصل کرنے کے بعد شروع کیا جائے اور فیکلٹی کے لیے سازگار ماحول اور بیٹھنے کی جگہ کو یقینی بنایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید