• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتر پردیش، بھارتی سپریم کورٹ نے مدرسوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت میں سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی ہائی کورٹ کی جانب سے مدرسوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل کردیا .

 بھارتی ریاست اترپردیش کی الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو ایک فیصلے میں یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور تمام مدارس کے طلبا کو اسکولوں میں منتقل کرنےکی ہدایت دی تھی۔ 

اس فیصلہ کے بعد تمام ریاستی مدارس کے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور اقلیتی طبقہ میں پریشانی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی۔ تاہم، اب اتر پردیش کے مدارس میں پڑھنے والے تقریباً 17 لاکھ طلبا اور مدارس سے وابستہ تقریباً 10 ہزار اساتذہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملا ہے۔ 

عدالت عظمیٰ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو روکنےکا اعلان کر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روزکہا کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کا یہ کہنا کہ مدرسہ بورڈ آئین کے جمہوری اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے، درست نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید