راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔خیبرپختونخوا پولیس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بظاہر لگتا ہے کہ چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں تھی جبکہ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔ تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی ، خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ سے زائد گہرائی میں جاگری،رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی فضائی تصاویر بھی حاصل کر لی گئیں اور تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے، تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی اور خودکش دھماکے سے بس 300فٹ سے زائد گہرائی میں جاگری۔