• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین جونیئر اسکواش میں پاکستان کے پانچ ٹائٹل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے جونیئر لٹل اسٹارز نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںپاکستان سے دو بہنوں سمیت 5 کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیتے۔ مہوش علی نے انڈر17 ، ماہ نورعلی نے انڈر13 کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔گرلز کیٹیگری میں مہوش علی نے فائنل میں ملائیشین جبکہ ماہ نور نے جاپانی کھلاڑی کو شکست دی، بوائز میں حذیفہ شاہد نے انڈر13 ٹائٹل جیتا۔ حذیفہ نے ملائیشین کھلاڑی اونگ ہنگ یو کو ہرایا۔ ابراہیم زیب نے انڈر17 فائنل میں ٹاپ سیڈ نیوزی لینڈ براڈی بونیٹ کو شکست دی۔ یحییٰ خان نے انڈر 15 کیٹگری میں گولڈ میڈل حا صل کیا۔

اسپورٹس سے مزید