اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ درست حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کیلئے اقتصادی اصلاحات کو اہم قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں احد چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اور پائیدار معیشت کیلئے کام شروع کردیا ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے اسکی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ وزیر اقتصادی امور نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو آسان بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، 16ماہ کی حکومت میں معاشی استحکام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ مضبوط ہے، اس میں اضافی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، حکومت کی اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔