• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کیخلاف باضابطہ تحریک کا آغاز، آج پشین میں پہلا جلسہ

کوئٹہ/ اسلام آباد (نمائندگان جنگ ) اپوزیشن اتحاد نے جو آج حکومت کے خلاف باضابطہ تحریک کا آغاز کر رہی ہے اس احتجاجی تحریک کا نام ’’تحریک تحفظ آئین‘‘ رکھا گیا ہے۔ جمعہ کی شب کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں احتجاجی تحریک چلانے اور آج ہونے والے جلسہ عام سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی اور احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کیلئے بھرپور مشاورت بھی ہوئی۔ اجلاس میں محمود خان اچکزئی کو ’’تحریک تحفظ آئین‘‘ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے بتایا کہ آج ایک تاریخی اجلاس ہوا، یہ اس اتحاد کی دوسری میٹنگ تھی، اپوزیشن کی تحریک کا نام ”تحریک تحفظ آئین“ رکھا گیا ہے، کے صدر محموداچکزئی ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید