• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کا بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب بہترین فیصلہ ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےسید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر ملک کی جمہوریت پسند قوتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر جمہوریت کا ایک اور باب مکمل ہوگیا، آصف علی زرداری کی سیاسی دانشمندی سے تمام جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، بینظیر بھٹو شہید کے خواب ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ کی تعبیر ہو رہی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی کا زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات اور کامیابیوں کا شاندار ریکارڈ رہاہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری ادارے اور جمہوریت پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے ملک اور عالمی برادری کو متاثر کرنے والے مسائل کا سامنا کرنے میں اپنی بصیرت، دانشمندی اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ امیدہے کہ بطور چیئرمین سینیٹ ملک میں قانون و آئین کی بالادستی اور اداروں کے تقدس کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید