• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کاسلسہ جاری رہا، گذشتہ روز شاہ علی بگٹی صدر بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی صدارت میں جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاگیا، جس سے شاہ علی بگٹی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نذیراحمدلہڑی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ، سید شاہ بابر، پروفیسر حکمت اللہ اور حافظ عبدالقیوم شاہوانی نے خطاب کیا۔ مقررین نےکہا کہ رمضان المبارک میں بھی جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین اپنے بنیادی اور آئینی حق تنخواہوں اور پنشنز کےلئے جامعہ کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی تنخواہوں سے محروم ہیں ، مقررین نےکہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر جامعہ بلوچستان کی گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کےلئے فنڈز جاری کریں، درایں اثنا ممبر صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر احمد زئی نے احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اور یونیورسٹی کے 400 سےزائد ملازمین میں راشن تقسیم کیا،جسکا جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے شکریہ ادا کیا ۔
کوئٹہ سے مزید