کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے تحریک تحفظ آئین کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک وقت کی ضرورت اور عوام کی خواہشات اور امنگوں کے عین مطابق ہے پشین کے جلسہ میں شدید بارش اور جلسہ گاہ میں پانی کے باوجود لوگوں کی کثیر تعدادمیں شرکت نے ثابت کر دیا کہ عوام فارم 47 کے تحت بننے والی جعلی اور فراڈ حکومت قابل قبول نہیں ایوان میں بیٹھے ہوئے ارکان عوامی رائے سے نہیں بلکہ چور دروازے سے پہنچے ہیں انہوں نے محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔